کراچی،اسلام آباد(بیورورپورٹ)کراچی حملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،دہشتگرد مرکزی درواز ے سے گھسے،ابتدائی رپورٹ تیار،گاڑی کامالک گرفتار،شہداء سپرد خاک،وزیراعظم نے شہداء پیکیج کااعلان کرتے ہوئے کہاہے فورسز نے بہادری سے دہشتگردی کاخاتمہ کیا،صوبائی حکومتوں کی استعداد کار بڑھائینگے جبکہ وزیرداخلہ رانا ثناء نے کہاہے حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوسکتاہے،تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس پر حملے میں شہید ہونیوالوں کو سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی، دریں اثناء تحقیقات کیلئے 5رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو سہولت کاروں کی نشاندہی کرے گی،کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک کریں گے،تحقیقاتی کمیٹی میں ڈی آئی جی ساؤتھ ،ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی طارق نواز اور انچارج سی ٹی ڈی عمر خطاب بھی شامل ہیں، اعلامیے کے مطابق کمیٹی دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی نشاندہی کرے گی،ادھر ابتدائی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد مرکزی دروازے سے عمارت میں گھسے،چوتھی منزل پر ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑایا دوسرے دہشتگرد کو رینجرز تیسرے کو ایس ایس پی ایسٹ نے مارا،بی ڈی ایس حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے جسم پر نصب 2خودکش جیکٹس اور 5دستی بم ملے ،ممکنہ طور پر دہشتگردوں کی جانب سے پھینکے گئے دستی بم پھٹ نہیں سکے،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا،قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مارتے ہوئے گاڑی کے مبینہ مالک کو بھینس کالونی نمبر 6 سے حراست میں لے لیا،شہری نے ابتدائی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہامیں نے گاڑی شو روم پر فروخت کردی تھی، شوروم والوں نے گاڑی کس کو دی مجھے علم نہیں،ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے کہادہشتگردوں کا ٹارگٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی تھے ، دہشتگردوں کو ایڈیشنل آئی جی کراچی کا فلور بھی معلوم تھا،دہشتگرد ایک ماہ تک ریکی کرتے رہے،دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر حملے میں جام شہادت نوش کرنیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کااعلان کردیا، شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاتینوں افواج، رینجرز، پولیس سمیت مشترکہ آپریشن میں شریک تمام فورسز کو خراج تحسین کرتا ہوں، ایک گھنٹے طویل آپریشن میں فورسز نے پیشہ وارانہ مہارت و مستعدی کا مظاہرہ کیا،آپریشنل تیاری، پولیس کی استعداد میں اضافے پر فوری توجہ دینا ہوگی، دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے کیلئے پوری ریاستی قوت اور اشتراک عمل کو بروئے کار لانا ہو گا،وزیراعظم نے حملے کے زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی،مزید برآںوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہافورسز نے بڑی بہادری سے حملہ آوروں کا خاتمہ کیا، میری طرف سے تمام افسروں و اہل کاروں کو شاباش دیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومتوں کی استعداد کار بڑھانے میں پوری معاونت کریں گے،وزیراعظم نے کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد بروقت کارروائی اور موقع پر موجود رہنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے جذبے کی تعریف کی،وزیراعظم نے کہاشکر ہے بڑا جانی نقصان یا تباہی نہیں ہوئی،مزید برآںوزیر داخلہ رانا ثنا ء نے خدشہ ظاہر کیا ہے کراچی پولیس آفس پر حملے میں بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہوسکتا ہے، تحقیقات میں نقطے پر غور کیا جائے گا
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















