دہشتگردی کیخلاف پاکستان کیساتھ ہیں،امریکہ،ایران

واشنگٹن، تہران (نمائندہ خصوصی،مشرق نیوز)دہشتگردی کیخلاف پاکستان کیساتھ ہیں،امریکہ،ایران کااعلان،تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہاہے امریکہ کراچی پولیس آفس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے،دہشتگردحملے میں پاکستانی عوام کیساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں، تشدد کسی بھی چیز کا جواب نہیں ،رکنا چاہیے،حملے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت و زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں،ادھر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کراچی میں پولیس آفس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا،اپنے بیان میں حسن نوریان نے کہا لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں،ایرانی قونصل جنرل نے کہا ایران دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی بھائیوں کیساتھ ہے۔