اسلام آباد(بیورورپورٹ)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہاہے عمران خان کے دورہ روس کی کہانی پرانی ہے،بھارت سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے،پاکستان کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت پرآواز اٹھاتا رہے گا،اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ممتاز زہر ہ بلوچ نے کہاپاکستان سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی برسی پر ایک بار پھر واقعے پر انصاف کا مطالبہ کرتا ہے،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈی جی کا دورہ پاکستان اہم ہے، پروپیگنڈا درست نہیں، آئی اے ای اے سویلین ادارہ ہے،پاکستان کے جوہری پروگرام کو روکنے کا معاملہ ایجنڈا پر ہے نہ ہی کوئی بات ہوئی، نیوکلیئر پاور و توانائی کی پیداوار کے معاملات پر بات چیت ہوئی، پاکستان اسرائیل کی فلسطین کے علاقوں میں آباد کاری کی مذمت کرتا ہے، عالمی برادری اسرائیل کی جانب سے انٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزی کانوٹس لے،پاکستان سے یوکرین کو اسلحہ کی سپورٹ کے الزامات بے بنیاد ہیں، معاملے پر پاکستان کی پوزیشن واضح ہے،پاک امریکہ مذاکرات مثبت رہے،تجارت و سرمایہ کاری سمیت متعدد شعبوں پر بات چیت ہوئی،پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر ایران سے رابطے میں ہے، ہمسایوں سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں،پاکستان ،افغانستان کے درمیان قریبی تاریخی تعلقات ہیں، مختلف جیلوں میں موجود افغان قیدیوں میں سے کچھ کو واپس بھیج دیا،ترجمان نے مزید کہا سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کی کہانی پرانی ہے، سابق ترجمانوں نے تفصیل سے روشنی ڈالی ، روسی سفیر کے انٹرویو کا نوٹس لے لیا ،سفیر کابیان ذاتی رائے ہے۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















