کاروباری اداروں و نجی افراد کو 4 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم

اسلام آباد(بیورورپورٹ)کاروباری اداروں و نجی افراد کو 4 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم ،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کاروباری اداروں اور نجی افراد کو 4 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے وفاقی حکومت اور ایف بی آر کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا،عدالت نے تمام فریقین کو 10 کی بجائے 4 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیدیا،سپریم کورٹ کے حکم سے وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو ٹیکس اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔