ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنا کر ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق مسافر احسان اللہ جدہ جانے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا تھا جہاں اے ایس ایف کے ماہر عملے نے سامان کی اسکیننگ کے دوران سفری بیگ کو مشتبہ قرار دیا۔اے ایس ایف کے مطابق مزید چھان بین کے دوران عملے نے بیگ سے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی، مسافر نے ہیروئن بیگ کی تہہ کے اندر کپڑے میں جیب کی طرح سلے 13 چھوٹے پیکٹوں میں مہارت سے چھپا رکھی۔اے ایس ایف کا کہنا ہےکہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















