گھریلو جھگڑے پر سفاک ماں نے 8 ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ:(لیڈرنیوز)گھریلو جھگڑے پر سفاک ماں نے اپنی 8 ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا۔لیڈرنیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے جناح روڈ پر گھریلو جھگڑے پر بے رحم ماں نے اپنی 8 ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ جناح روڈ تھانے کے علاقے جگنا بازار میں پیش آیا۔ خدیجہ نامی خاتون کا اپنے شوہر نبیل سے اخراجات پر جھگڑا ہوگیا۔جس پرطیش میں آکر خاتون نے اپنی 8ماہ کی بیٹی کا گلہ دبادیا، دم گھٹنے سے لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔