پلوامہ(لیڈرنیوز) مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے۔ غاصب فوج نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔بھارتی فورسز نے بزدلانہ کارروائی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں افراد کو پلوامہ کے علاقے اریگام ترال میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ علاقے میں فوجی آپریشن بھی جاری ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی بربریت‘مزید2 کشمیری نوجوان شہید



















