خاتون نے برتن گندے چھوڑنے پر شوہرسے طلاق لے لی

لندن:(لیڈرنیوز)برطانیہ میں ایک بیوی نے اپنے شوہر کو واش بیسن میں مسلسل گندے برتن چھوڑنے اور گندے کپڑے نہ دھونے پر طلاق دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصنف میتھیو فرے اپنے گندے برتن دھونے کی جگہ چھوڑ کر گندے کپڑے اس طرح کمرے میں پھینک دیتے تھے اور اس عادت کی وجہ سے ان کی اہلیہ بہت پریشان تھیں۔رپورٹس کے مطابق شوہر میتھیو نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے گندے شیشے اور پلیٹیں سنک میں چھوڑتا تھا جس کی وجہ سے اس کی بیوی نے اسے طلاق دے دی۔ان کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے اور ان کی شادی کو 12 سال ہوچکے ہیں تاہم علیحدگی کے بعد خاتون اپنے بیٹے کو اپنے ساتھ لے گئی ہے۔