لندن:(لیڈرنیوز)روسی فوجیوں نے غلطی سے یوکرین میں اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔برطانیہ کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سر جیرمی فلیمنگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی فوج نے غلطی سے یوکرین میں اپنا ہی طیارہ مار گرایا ہے۔ یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے اور وہ احکامات پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔برطانوی انٹیلی جنس چیف نے مزید کہا کہ یوکرین کی صورت حال روس کے لیے "بہت خراب" تھی، لیکن پیوٹن کے مشیر سچ بتانے سے ڈرتے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی فوجی مایوسی کا شکار ہیں، ان کے پاس ہتھیاروں کی کمی ہے اور وہ غصے اور مایوسی کے عالم میں اپنے ہی ہتھیاروں کو تباہ کر رہے ہیں اور احکامات ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔
روسی فوجیوں نے غلطی سے یوکرین میں اپنا ہی طیارہ مار گرایا



















