اترپردیش:(لیڈرنیوز)بھارت میں ایک شادی کے موقع پر ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں دلہن بے ہوش ہو گئی۔ بھارت میں شادیوں کے موقع پر مضحکہ خیز واقعات کا سامنے آنا تقریباً عام ہو گیا ہے۔ ایسا ہی ایک اور واقعہ بھارت میں پیش آیا۔ دولہا اجے کمار مہمانوں کے ہمراہ شادی ہال پہنچا جہاں ان کے دوست اور اہل خانہ جمع تھے۔ دولہا کے لیے بربادی کا وقت اس وقت شروع ہوتا ہے جب وہ ایک تقریب کے دوران بار بار اپنی 'وگ' ٹھیک کرتا ہے۔ جب یہ خبر دلہن تک پہنچی تو اسے یقین نہ آیا اور فیصلہ کیا کہ وہ خود اس کی تصدیق کرے گی۔دلہن نے جب دلہاپر غورکیاتوحقیقت سامنے آگئی اوردلہن غش کھاکرسٹیج پر ہی بے ہوش ہوگئی،حواس بحال ہونے پر اس نے شادی سے انکار کر دیا اور دولہے والوں کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرا دیا۔
دلہن کا شادی کے دن دلہے کو گنجادیکھ کر شادی سے انکار



















