اب فیس بک صارفین اپنی ویڈیوز سے پیسے کما سکیں گے

لاہور:(لیڈر نیوز) فیس بک صارفین کے لیے خوشخبری، اب صارفین اپنی ویڈیوز سے پیسے کما سکیں گے۔ پاکستان میں اب فیس بک ویڈیوز سے رقم کمائی جائے گی۔فیس بک کا ویڈیو مونوٹائزکرنے کا فیصلہ وزارت آئی ٹی حکام نے بھی اس معاملے کی تصدیق کردی۔ ذرائع کے مطابق فیس بک پہلے ویڈیوز کو موناٹائز کرنے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرے گا۔ پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج بہتر ہونے کی صورت میں ویڈیو موناٹائزیشن پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ پہلا پائلٹ پروجیکٹ دوسرے سوشل میڈیا چینلز کا مقابلہ کرنے کے لیے شروع کیا جائے گا۔ فوری ویڈیو موناٹائزیشن خطرناک ہو سکتی ہے۔ صارفین فیس بک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا امکان بھی کم رکھتے ہیں۔ فیس بک انتظامیہ کو پاکستان میں ریگولیٹری فریم ورک پر بھی تحفظات ہیں۔