مودی کی چاپلوسی میں ہیمامالنی کا مضحکہ خیز بیان سامنے آگیا

ممبئی:(لیڈرنیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی چاپلوسی میں بالی ووڈ اسٹار ہیمامالنی کا مضحکہ خیز بیان سامنے آگیا۔بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی یوکرین میں جنگ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہیما مالنی نے کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ مودی یوکرین کی جنگ روکیں۔ عالمی رہنماو¿ں نے مودی سے کہا ہے کہ وہ یوکرین پر روس کے حملے کے معاملے میں مدد کریں اور جنگ کو روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔انتہا پسند بی جے پی لوک سبھا کی رکن ہیما مالنی نے بھی کہا کہ نریندر مودی ایک عظیم لیڈر بن چکے ہیں، اس لیے جب بھی عالمی سطح پر کوئی مسئلہ ہوتا ہے، عالمی رہنما ان سے رابطہ کرتے ہیں اور مدد مانگتے ہیں۔