اسلام آباد:(لیڈرنیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کااجلاس‘چیئرمین اوگراکایکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کاعندیہ‘چئیرمین اوگرانے کہا کہ 12ہفتے میں تیل کی جوقیمت بڑھی اس کی نظیرنہیں ملتی۔ڈالرکے مقابلے روپے کی قدربھی بہت کم ہوگئی،حکومت 14 روپے پٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے،جی ایس ٹی صفرہے،رکن کمیٹی خرم دستگیر نے کہا کہ کیا آنیوالے ہفتوں میں ایل این جی کی قلت کاکوئی خدشہ ہے؟سیکرٹری پٹرولیم نے بتایاکہ ہمارے 2 ایل این جی کارگومنسوخ ہوئے ہیں،ایک ایل این جی کارگو کا بندوبست کرلیا گیا ،ٹینڈرمہنگا ملا مگر ہم نے لے لیا ہے،دوسرے ایل این جی کارگو کا بندوبست نہیں ہوا۔
چیئرمین اوگراکایکم مارچ سے پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کاعندیہ



















