پی ٹی آئی کا شہبازشریف کیخلاف قراردادلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (لیڈر نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں لائیو عدالتی کارروائی کے مطالبے کی قرارداد پیش کی جائے گی۔اس سلسلے میں قانونی اور سیاسی محاذ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی۔ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں شہباز شریف کا کیس براہ راست دکھانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔پی ٹی آئی نے شہباز شریف کے خلاف سخت گیر موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ ہونے تک شہباز شریف کو اسمبلی سے خطاب کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی میں شہباز شریف کے خطاب کے دوران احتجاج کریں گے۔