بھارتی سپریم کورٹ کا حجاب پر پابندی کیخلاف کیس کی سماعت سے انکار

نئی دہلی:(لیڈرنیوز)ہندوستان کی اعلیٰ ترین عدالت حجاب پہننے والی طالبات کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت سے انکار کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف مسلم طالبات کی درخواست پر کیس میں مداخلت سے انکار کردیا۔بھارتی سپریم کورٹ نے طلباءکی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کو کیس کی سماعت کی اجازت دی جائے۔بھارتی سپریم کورٹ نے مسلم طلباءکے وکیل سے کہا ہے کہ وہ درخواست کی سماعت پر اصرار نہ کریں اور کرناٹک ہائی کورٹ کے بڑے بنچ کو کیس کی سماعت کرنے کی اجازت دیں۔حجاب کرنے والی طالبات کے وکیل نے سپریم کورٹ سے کیس کی سماعت کرنے کی درخواست کی تھی۔ کرناٹک کی ایک کالج کی طالبہ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔


#Indian Supreme Court has refused to hear the case against ban on hijab