میانمار(لیڈرنیوز)میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آنگ سان سوچی کو کورونا قوانین کی خلاف ورزی پر 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔حکومتی ترجمان کے مطابق سوچی کو دو الگ الگ مقدمات میںعدالت نے2سال قید کی سزا سنائی۔حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ انہی الزامات میںمیانمار کے سابق صدر ون مائنٹ کو4سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔حکومتی ترجمان نے کہا کہ سوچی اور مائنٹ کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوچی کو سزا سنائے جانے کے بعد فوری طور پر جیل نہیں بھیجا گیا اور یہ بھی واضح نہیں کہ انہیں کس جیل میں رکھا جائے گا۔
#Myanmar court sentences Aung San Suu Kyi to four years in prison



















