لاہور:(لیڈرنیوز)پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام سے متعلق آرڈیننس کے اجراءکے معاملے پر پنجاب حکومت کی سیاسی ٹیم نے قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور الامین مینگل نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ کو مسلم لیگ (ق) کی جانب سے نئے بلدیاتی نظام میں تحصیل کونسلوں کا نظام لانے کی تجویز سے آگاہ کیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے وزیراعلیٰ کو اتحادی مسلم لیگ (ق) کی جانب سے ضلع کونسل کے میئر اور چیئرمین کے لیے تعلیمی شرائط عائد کرنے کی تجویز سے بھی آگاہ کیا۔ عثمان بزدار نے قائم مقام گورنر سے مذاکرات کی ہدایت کی۔ وزیر بلدیات میاں محمود الرشید آج چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کریں گے۔ وزیر بلدیات چوہدری پرویز الٰہی سے آرڈیننس کے اجراءاور مسلم لیگ (ق) کی تجاویز پر بات کریں گے۔ پنجاب حکومت اپنے اتحادی کے ساتھ بات چیت کے ذریعے سیاسی طور پر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرے گی۔ قائم مقام گورنر نے گزشتہ روز بلدیاتی نظام کے لیے نئی تجاویز دی تھیں۔
#Pakistan #new local body system of Punjab #political team of Punjab government has decided to meet Pervaiz Elahi
















