آئی ایم ایف معاہدہ‘مہنگائی کا نیاسیلاب آئے گا‘ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے، آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا نیا سیلاب آئے گا، حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی مسائل کے حل کے لیے فوری اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ سرکاری چوری چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جب شوگر کمیشن بنا تو چینی 53 فی کلو تھی، آج یہ 150روپے تک پہنچ گئی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ملکی مسائل کا حل شفاف اور فوری انتخابات ہیں، ہم نے 5 سال سے کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا، نیب کے ہوتے ملک نہیں چل سکتا، چیئرمین نیب بتائیں کون سے سیاستدان سے کتنی رقم ریکورکی؟ مریم نواز نے کوئی قانون توڑا ہے تو کارروائی کریں۔


3Shahid Khaqan Abbasi #IMF agreement will bring a new flood of inflation