سوشل میڈیا پر وائرل نازیبا ویڈیوز‘ متھیرا نے خاموشی توڑدی

کراچی:(لیڈرنیوز) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے اداکارہ متھیرا نے اپنی خاموشی توڑ دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متیرا نے انسٹاگرام سٹوری پر کہا کہ سوشل میڈیا پر ان سے منسوب گندی ویڈیوز کو جعلی اور ایڈٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن میں ان کے چہرے کو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کے ذریعے لگایا گیا ہے۔متھیرا نے مزید کہا کہ جس نے بھی یہ حرکت کی ہے اسے سزا دی جائے گی۔


#Actress Mathira broke her silence regarding Nazeeba videos circulating on social media #nasty videos #Instagram story