عمر شریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے علاج کیلئے امریکہ روانہ

کراچی: (لیڈر نیوز) اداکار عمر شریف کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے امریکہ بھیجا گیا ، ان کی اہلیہ زرین غزل بھی ان کے ساتھ ہیں۔اس سے قبل اداکار کی بیرون ملک روانگی خرابی صحت کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق عمر شریف کی صحت ہسپتال میں ڈائیلاسز کے دوران کم بلڈ پریشر کی وجہ سے بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر سی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کی بھرپور کوشش کے بعد ان کی حالت بہتر ہوئی۔ انہیں آج صبح کراچی کے نجی اسپتال سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔اداکار کو جرمنی کے راستے امریکہ لے جانے کے لیے ایک ائیر ایمبولینس کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔


#Actor Omar Sharif was sent to America for treatment by air ambulance