کراچی:(لیڈر نیوز)اداکار عثمان مختار نے اپنی دوست اورساتھی اداکارہ کبری خان کی جلد شادی کی پیشگوئی کردی ۔اداکارہ عثمان مختارکے حوالے سے بات مشہور ہے کہ وہ جس بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ جلد ہی پیاگھرسدھارجاتی ہے، پہلے ڈرامہ سیریل انا میں عثمان مختار نے نیمل خاور کے ساتھ معاون کا کردار ادا کیا تھا اورجلد ہیحمزہ عباسی سے نیمل نے شادی کرلی تھی۔بعد ازاں عثمان مختار‘ سارہ خان کے ہمراہ ڈرامے میں دکھائی دیے اور اسی دوران فلک شبیر سے سارہ خان نے بھی شادی کا فیصلہ کیا تھا۔نجی ٹی وی چینل پرنشرہونے والے ڈرامے ”ہم کہاں کے سچے تھے “میں کبری خان اور ماہرہ خان عثمان مختار کے ساتھہیں، تو اب صارفین سوال کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ کس اداکارہ کی شادی کی باری ہے۔عثمان مختار نے اسی ایک میم کا جواب دیتے ہوئے تصویر میں نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کبری کی باری ہے۔اداکار کے اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کے چاہنے والوں کو کبریٰ خا ن کی شادی سے متعلق خبر کا انتظار ہے۔
#Usman Mukhtar predict Kubra Khan's marriage #leadernews #hum kahan kay sachay thaay



















