بیہودہ میوزک شروع کرنے والے کو مذہب یاد آگیا‘ جواد احمد

لاہور (لیڈرنیوز)نئے دورکی ماں کی تربیت کے انداز پر گلوکار‘پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کی جانب سے تنقیدکے معاملے پرگلوکار اور سیاستدان جواد احمد بھی میدان میں آگئے۔ ابرار الحق پر گلوکار جواد احمد نے بھی کڑی تنقید کی ہے اورکہاکہ ملک میں بیہودہ میوزک شروع کرنے اور اس سے اربوں روپیہ کمانے والے کو آج مذہب یاد آرہا ہے ۔جواد احمد نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہاکہ میں جانتاہوں یہ منافق لوگ کتنے غلیظ کرداروں کے مالک ہیں، اگر ماں کی لوریوں سے فرق پڑتا تو انھیں سن کر ایسے گھنانے کردار جنم نہ لیتے، آج یہ مذہبی باتیں کرکے نیک بن رہے ہیں۔


#one who started nonsense music remembered religion, Jawad Ahmed #leadernews #Jawad Ahmed also took to the field on the issue of criticism by singer Abrar-ul-Haq