اسلام آباد:(لیڈر نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس،وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے افغان امور نے بریفنگ دی، ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے بتایاکہ سی پیک، پاورکوریڈورکے لیے افغانستان میں امن ضروری ہے،وزیرخارجہ اس وقت 4 ممالک کا دورہ کر رہے ہیں، یکم ستمبر کو دوشنبے میں اہم کانفرنس ہے، کانفرنس سے قبل تمام ہمسایہ ممالک کے درمیان مشاورتی اجلاس ہوگا،مشاورتی اجلاس میں افغانستان سے متعلق مستقبل کی حکمت عملی پربات ہوگی، وزیرخارجہ اپنے تاجک ہم منصب اوروزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کیلئے دوشنبے جائیں گے،افغانستان سے متعلق علاقائی امن کانفرنس جلد اسلام آباد میں ہوگی،امن کانفرنس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کودعوت دی جائے گی۔
#The Prime Minister will travel to Dushanbe for the SCO summit #leadernews #peace in Afghanistan is necessary #Additional Foreign Secretary



















