پاکستان کا ہر دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے‘ فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نریندر مودی ، حمد اللہ محب یا امر اللہ صالح ہوں ، پاکستان کا ہر دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب سے ملاقات پر فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر کڑی تنقید کی۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کو باہر بھیجنا خطرناک تھا کیونکہ ایسے لوگ عالمی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سب سے بڑے اتحادی حمد اللہ محب سے نواز شریف کی ملاقات ایسے ہی کارروائی کی مثال ہے۔وزیر اطلاعات و نشریات نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی ، حمد اللہ محب یا امراللہ صالح ہوں ، پاکستان کا ہر دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔


#Fawad Chaudhry #leader.com.pk #Narendra Modi #Hamdullah Mohib #Amrullah Saleh #every enemy of Pakistan is a close friend of Nawaz Sharif #criticized former Prime Minister