مقبوضہ کشمیر میں مودی کی دہشتگردی کا راج جاری ہے‘ شیری رحمن

اسلام آباد:نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مودی کی دہشت گردی کا راج مقبوضہ کشمیر میںجاری ہے، دنیا خاموشی سے دیکھ رہی ہے،بھارتی افواج کے اس وحشیانہ کریک ڈاو¿ن میں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ 90 سال پہلے 13 جولائی 1931 کے دن ڈوگرا فوجیوں نے پر امن مظاہرہ پر فائرنگ کر کے22 معصوم کشمیریں کو شہید کیا تھا، آئیے یوم شہداءکشمیر کے دن ہم تمام کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کریں۔نائب صدر پیپلزپارٹی نے کہاکہ کشمیری ہندوستانی ظلم، بربریت اور جبر کے باوجود حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کے دہشت گردی کا راج جاری ہے، دنیا خاموشی سے دیکھ رہی ہے۔ پی پی رہنماءنے کہاکہ ہزاروں کشمیریوں کو ریاستی درندگی، مستقل تشدد اور اجتماعی قتل کا سامنا ہے، ہندوستانی افواج کے اس وحشیانہ کریک ڈاو¿ن میں پاکستان کشمیریون کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔


#leader news #Modi's rule of terrorism #Sherry Rehman #Pakistan stands with Kashmir #Vice President PPP