314کلوکے”شیردل“نے آل پاکستان مقابلہ جیت لیا

فیصل آباد:300 کلوگرام سے زیادہ وزن کے شیر دل نے قربانی کے جانوروں کے وزن کا آل پاکستان مقابلہ جیت لیا۔فیصل آباد میں 23 ویں آل پاکستان سالانہ ویٹ لفٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے بھاری بھرکم بکروں نے حصہ لیا۔گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے فرخ اعجاز کے 314 کلو وزنی شیر دل نامی بکرے نے مقابلہ جیت لیا۔پہلی پوزیشن پر آنے والے شیر دل بکرے کے مالک کو پانچ لاکھ روپے سے نوازا گیا جبکہ لاہورکا 300کلو وزنی لال بادشاہ دوسرے نمبر پررہا۔آل پاکستان مقابلے میں ملتان کا 278 کلو وزنی بکراکالو تیسری پوزیشن پر رہا۔


#Sher Dil #All Pakistan Competition for Sacrificial Animals #Faisalabad #leader.com.pk #lal badshah #kalu