نیویارک: فیس بک شدت پسند ی کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک نیافیچر متعارف کروانی جارہی ہے امریکہ میں اس نئے فیچر کے حوالے سے فیس بک ٹیسٹ کررہی ہے فیس بک کی جانب سے صارفین سے پوچھاجاتا ہے کہ انہیں کوئی پریشانی تونہیں کہ ان کا کوئی جاننے والا شدت پسند ی کی جانب راغب ہورہاہو۔اس کے علاوہ فیس بک کچھ صارفین کو تنبیہی پیغام بھی بھیجے گا کہ کیا انھوں نے شدت پسندی پر مبنی مواد دیکھا ہے۔ری ڈائریکٹ انیشیٹیو کے تحت یہ دونوں فیچر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جس کا مقصد شدی پسندی کا مقابلہ کرنا ہے۔یہ پیغامات صارف کو ایک ایسے صفحہ پر از خود لے جاتے ہیں جہاں ان کے پاس اس سب سے نمٹنے کے لیے سپورٹ موجود ہوتی ہے۔فیس بک کی ترجمان نے کہا: "یہ دوسرے بڑے اقدامات اس امتحان کا حصہ ہیں جہاں ہم ایسے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں اور انہیں وسائل مہیا کررہے ہیں۔ وہ لوگ جن کو انتہا پسندی مادے کا سامنا کرنا پڑا ہے یا کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو انتہا پسند بن رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی غیر سرکاری تنظیموں اور سیکٹر کے ماہرین کے ساتھ مل کر اس پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔
#Facebook #New York #new feature #extremism #NGOs



















