بمبئی:پاکستان کی صفِ اول اداکارہ کی تعریف کے پل باندھتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ ماہرہ خان ایک بہترین اداکارہ ہیں اوراپنے ٹیلنٹ کی وجہ سے وہ بہت آگے جائیں گی۔شاہ رخ خان کے انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں بالی ووڈکنگ اداکارہ ماہرہ خان کی صلاحیتوں کی خوب تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔شاہ رخ خان نے دورانِ انٹرویو اداکارہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ ایک باکمال اور باصلاحیت اداکارہ ہیں اور انہیں فلم رئیس میں ان کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی محسوس ہوئی۔بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ یہ ماہرہ خان کا بڑا پن ہے کہ انہوں نے فلم رئیس میں مجھ سے بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے کہا کہ جب ہم فلم رئیس کے لیے کاسٹنگ کررہے تھے تو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ماہرہ خان اتنی بہترین اداکارہ ہوں گی لیکن جب میں نے ان کے ساتھ کام کیا تو ان کے ٹیلنٹ کے بارے میں معلوم ہوا اور میں نے بھی ان سے بہت کچھ سیکھا۔شاہ رخ خان نے کہا کہ کام اور ماہرہ خان کابات کرنے کا انداز بہت اچھا ہے، مجھے ماہرہ کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی محسوس ہوئی۔ مزید بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ جب ٹیلنٹ آپ کے اندر ہوتا ہے تو پھر چاہے آپ زیادہ کام کرو یا کم، دنیا کے سامنے ٹیلنٹآپ کا آجاتا ہے اور ماہرہ کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا، وہ کام کم کرتی ہیں لیکن بہترین کرتی ہیں۔
#Shah Rukh Khan #mahira khan #Bollywood king #Bollywood actor



















