امریکی اداکارہ ایلیسن میک کو 3سال قیدکی سزا

نیویارک:مشہور امریکی ٹیلی ویژن سیریز اسمال وائل میں سپرمین کے دوست کا کردار ادا کرنے والی امریکی اداکارہ ایلیسن میک کو دو خواتین کو بلیک میل کرنے اور جسم فروشی پر مجبور کرنے کے جرم میں سزا سنادی گئی ۔اداکارہ کا تعلق جنسی اسمگلنگ میں ملوث ایک گروہ سے ثابت ہوگیاہے۔اپریل 2019 میں ، اداکارہ نے بروکلین کی وفاقی عدالت میں اعتراف کیا کہ اس نے کم عمر لڑکیوں کو ایک اچھی کمپنی میں کام کرنے پر اکسایا اور پھر انھیں یرغمال بنا لیا ، انہیںبھوکارکھتیں اورجسم فروشی کیلئے کہاکرتی تھیں۔38 سالہ ایلیسن میک نے عدالت میں شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اس عمل کو ناگوار ، برا اور غیر قانونی قرار دیا۔اداکارہ کو کل بروکلین عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔


#Allison Mack #American actress #Superman #court in Brooklyn #sex trafficking