ایتھنز : 9سال پہلے یونان میںہسپانوی مصور پابلو پیکاسو اور ہالینڈ کے آرٹسٹ پیئٹ مونڈریان کی چوری ہونے والی دو پینٹنگز مل گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پینٹنگزپولیس کو دارالحکومت ایتھنز کے قریب ایک گودام سے ملی۔ ایک پینٹنگ میں ان میں سے دنیا کے معروف ترین مصور پیکاسو نےسن1939میں کیوبا کی ایک خاتون کو خوبصورت انداز میں عکس بند کیا تھا۔ہالینڈ کے مصور مونڈریان دوسری پینٹنگ میں نے1905 میں ایک پون چکی کو پینٹ کیا تھا۔فروری میں پولیس نے ان فن پاروں کی تلاش دوبارہ شروع کردی تھی کیونکہ ماہرین کے مطابق یہ نایاب پینٹنگ پیکاسو کی ابھی تک فروخت نہیں کی گئی، اس لیے امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ یونان میں ہی یہ پینٹنگز موجود ہیں۔
#Precious paintings #stolen 9 years ago #Athens #Dutch artist Piet Mondrian #Spanish artist Pablo Picasso #world's most famous painter #Greece



















