سعودی عرب میں خواتین کو تنہا‘ آزاد زندگی گزارنے کی اجازت

ریاض:پہلی بار سعودی عرب میں خواتین کو امرد سرپرست والد، بھائی‘ شوہر کے بغیر تنہا رہنے اور آزاد زندگی گزارنے کی اجازت مل گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خواتین کونئی قانون سازی میں لازمی طور پر مرد سرپرست کے ساتھ رہنے کے قانون کے آرٹیکل169 سے پیراگراف (ب)حذف کردیا گیا جس کے بعدخواتین کو مملکت میں والد، بھائی یا شوہر کے ساتھ رہنے کے بجائے تنہا رہنے کا حق حاصل ہوگیا۔سعودی عرب میںقانون میں اس ترمیم کے بعد اب طلاق یا کسی جرم میں سزا مکمل کرنے کے بعدخواتین کو ان کے مرد سرپرستوں میں سے کسی ایک کے حوالے کرنے کے بجائے تنہا رہنے کی اجازت حاصل ہوگئی۔اسی طرح اب کئی معاملات میں خواتین کومرد سرپرستوں کی اجازت لینا بھی ضروری نہیں ہوگا۔نئے قانون کے متن میں خاندان کے مرد سربراہ کی جانب سے خاتون کے تنہا رہنے پرمقدمہ کے انداراج کو ممنوع قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ حق بالغ عورت کو حاصل ہے کہ وہ کہاں رہنا چاہے۔ علاوہ ازیں آزاد اور تنہا رہنے والی خاتون سے متعلق سرپرستصرف اسی وقت شکایت درج کرا سکتے ہیں جب کسی جرم کی وہ خاتون مرتکب ہوئی ہوں اورثبوت بھی جرم کا موجود ہو۔


#Saudi Arabia #women are allowed to live alone and freely #Riyadh #International News Agency #legislation #divorce or a crime #In Saudi Arabia, women are allowed to live alone and freely