حرا مانی کا اپنے چھوٹے بیٹے ابراہیم کو خراج تحسین

کراچی:اداکارہ حرا مانی نے دل کھول کر اپنے سب سے چھوٹے بیٹے ابراہیم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لئے ایک پوسٹ شیئر کی۔حرا مانی نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے ابراہیم کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ، جس کاکیپشن توجہ کا مرکز بن گیا۔اپنے بیٹے کی تعریف کرتے ہوئے حرا نے کہا ، "یہ پوسٹ آپ کے لئے ہے ، ابراہیم۔ آپ نے امتحانات میں نقل نہیں کی ، آپ نے میرے کہنے پر پر ایسا نہیں کیا ، مجھے آپ پر فخر ہے۔"اداکارہ نے لکھا ، "مجھے تم پر غصہ توآیا کہ کرلیتے نقل آن لائن امتحان میں کس کو پتالگناتھا ، لیکن تمہاری سچائی کے لئے ، یہ دادتو بنتی ہے۔"حرا کی یہ پوسٹ صرف چند گھنٹوں میں ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، مداحوں نے ان کے بیٹے کے لئے دعائیں اور تعریفی الفاظ پیش کیے۔


#Hira Mani #instagram #social media #showbiz #Pakistan #Enterainment