اسلام آباد:مہنگائی پر قابو پانے میں حکومت بری طرح سے ناکام ہوگئی ہے۔ بیورو آف شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، ایک سال میں چینی کی اوسط قیمت 16.5 روپے فی کلو اور 20 کلو آٹے کا ایک بیگ 118 روپے مہنگا ہوگیا۔اسی دوران ، بکرے گوشت کی قیمت میں 104 روپے ، گائے کے گوشت میں تقریبا 60 روپے اور برائلر کی قیمت میں 91 روپے کا اضافہ ہوا۔اعدادوشمارکے مطابق ، ڈھائی کلو گھی 129 روپے ، چاول میں 8 روپے ، دہی 14 روپے اور انڈے میں تقریبا 31 روپے فی درجن مہنگا ہوئے ۔ادارہ شماریات کے مطابق ، جون 2020 میں مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد سے بڑھ کر 10.8 فیصد ہوگئی۔
#government #inflation in paksitan #sugar #flour #ghee #PTI #Pakistan


















