گوگل فوٹوز کی لامحدود اسٹوریج کی مہلت ختم

نیویارک: کئی برس سے لامحدود تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم گوگل فوٹوز کی جانب سے کی جارہی تھی۔مگرمفت اسٹوریج کی سہولت گزشتہ سال کمپنی کی جانب سے گوگل فوٹوز میں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔گوگل فوٹوز کی مفت اسٹوریج کا سلسلہ اب یکم جون سے ختم کردیاگیا۔ جو بھی تصویر اور ویڈیو یکم جون سےگوگل فوٹوز پر اپ لوڈ ہوگی وہ صارف کے گوگل اکانٹ کے ساتھ ملنے والی مفت15جی بی اسٹوریج کو بھرے گی۔ گوگل کا نئی پالیسی کے حوالے سےکہنا تھا کہ15جی بی اسٹوریج کو بھرنے میں اس کے80فیصد صارفین کو کم از کم3سال لگ سکتے ہیں، مگر20فیصد ایسے ہیں جو بہت کم وقت میںاسے بھر سکتے ہیں۔گوگل کے مطابق ہر ایک کو اسٹوریج کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ بڑھتی طلب کو پوراکرنا اس مفت سروس کو ختم کرنے کا مقصدہے۔


#Google #Photos unlimited storage #NEW YORK #Google Photos #new policy #free service #Technalogy