(تحریر :عروہ سعید )سو ہا اور نعمان اپنی نانو کے گھر رہنے آئے تھے ، کیونکہ ان کی چھٹیاں ہو گئیں تھی ، انہوں نے سو چا کہ چھٹیاں نا نا اور نا نو کے گھر منانی چاہیے ۔ چنا نچہ سو ہا اور نعمان کو جیسی ہی چھٹیاں ہوئیں وہ لو گ نا نا نانو کے گھر آگئے کیو نکہ ان کے نا نا، نا نو کے گھر میں ان کی چھوٹی بڑی ممانیاں اور ان کے ماموں رہائش پذیر تھے بڑی ممانی اور ماموں کے تین ہی بچے تھے رومان عثمان پری جو کہ بالتر تیب بارہویں ، دسویں اور ساتویں میں زیر تعلیم تھے چھوٹی ممانی کی ایک بیٹی تھی ریشم جو ششم جماعت میں زیر تعلیم تھیں ، سو ہا اور نعمان گیا رہویں میں زیر تعلیم تھا ۔سب اکٹھے ہی رہتے تھے یہ گھرانہ محبتوں میں گندھا ہوا اور سلیقہ مند تھا۔ اور سو ہا نعمان کے آنے سے ان کے گھر کی رونق اور بھی بڑھ گئی تھی نعمان رومان ، عثمان کی اپنی محفل جمی ہوئی تھی جبکہ نا نا ، نانو ، ماموں ، مانیاں، سو ہا اور نعمان کے والد ین شفیق اور ہما سب باہم باتیں کر رہے تھے سو ہا ، پری، ریشم لڈو کھیل رہی تھیں ، پھر سب نے مل کر گرم گرم کھانا نوش کیا اس کے بعد سب کزنر نے رات جا گ کر گزاری اور ڈراﺅنی فلمیں دیکھیں غرض سب نے مل کر بہت مزہ کیا۔خیر صبح ہوئی ، سب بچوں نے فیصلہ کیا کہ ہم بچے باہر کسی مقام پرپکنک منانے جائیں، پہلے تو سب اپنے بچوں کو اجازت دینے سے کترائے لیکن پھر نعمان اور وومان کو ذمہ داری سو نپی کہ وہ سب بچوں کا خیال رکھیں گے ۔سب بچے خوشی خوشی گھر سے باہر نکلے اور انہوں نے گاڑی میں جانے کا فیصلہ کیا ، گاڑی رومان نے ڈرائیو کی سب بچوں نے پکنیک منائی ، اس کے بعد شام ہو چکی تھی سب بچوں کا شرارت کرنے کو دل کیا ، انہوں نے رومان کو قائل کیا کہ ابھی گھر نہیں جائے ،تم سید ھا گاڑی چلاتے رہو۔ وہ مان گیا سو رج غروب ہو گیا ، اب تو وہ راستہ بھٹک چکے تھے ۔ان کو کیا معلوم تھا کہ ان کا چھوٹا سا مذاق گھناﺅنے مذاق کی صورت اختیار کر لے گا، اچانک گاڑی چلنا بند ہو گئی، رومان نے کہا اس مصبیت کو بھی اب ہی آنا تھا کیا۔ اب ہم کیا کریں گے وہ پریشانی سے بولا پری اور سو ہا بیک وقت بولے بھائی اب ہم گھر تو نہیں جاسکے گے ایک کام کرتے ہیں سیدھا چلتے ہیں شاہد ہمیں رات گرارنے کیلئے کوئی جگہ مل جائے رومان اور عثمان نےخ بھی ان کی تائید کی ۔سب بہت گھبرائے ہوتے تھے بچے رومان کی راہنمائی میں چل رہے تھے اچانک ریشم نے زور دار چینچ ماری اور وہ بے ہوش ہو گی۔ اوہ اب کیا ہو گا ریشم اٹھو ۔اٹھو۔ نعمان نے کہا ، انہوں نے جب غور سے دیکھا تو ریشم کے ہاتھ پر خون سے کچھ لکھا ہوا تھا بھائی کیا لکھا ہوا ہے سوہا نے پوچھا رومان بولا لکھا ہوا کہ Welcome to my houseسب حیران رہ گئے ریشم کو بڑی مشکل سے ہو ش میں لایا گیا یہ فقرہ پڑھنے کے بعد ریشم کے ہاتھ سے لکھا ہوا جملہ فورا غائب ہوگیا سامنے ایک بنگلہ واقع تھا سب اس کے اندر داخل ہوگئے دروازہ کھلا ہی تھا پری ے کہا یہ تو بھوت بنگلہ لگ رہاہے ہاں پر ی مجھے بھی ایسا ہی لگ رہاہے سوہا نے اس کی ہاں میں ہاں ملائی ارے تم دونوں تو اپنی ڈراﺅنی رائے دینا بند کرو رومان نے کہا ارے بھائی لگتا ہے آپ ڈرگئے ہیںعثمان نے ہنستے ہوئے کہا یہ سن کر سب ہنس دیے لیکن رومان کے چہرے پر خوف آگیا وہ دیکھو رومان چیخا سامنے ایک الماری چلتی ہوئی آرہی تھی جوان کے پاس آکر ٹہر گئی سب یہ دیکھ کر خوف ذدہ ہوگئے ریشم رونے لگی پری اور سوہا کابھی خوف سے براحال تھا الماری کے اوپر ایک بہت بڑا بورڈ لگاہوا تھا جس پردرج ذیل تھا میرے اندر آﺅ اچانک کوئی ان دیکھی قوت آئی اوران سب کو گھسیٹتی ہوئی الماری میں لے گئی نہ چاہتے ہوئے بھی ان کو الماری میں جانا پڑا اور الماری ایک دم سے بند ہوگئی الماری کے اندر ایک سوراخ تھا جس سے باہر کامنظر نظر آرہاتھا سب نے دیکھا کہ ایک خوبصورت پری باہر بیٹھی تھی جو رورہی تھی اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی ہوئیں تھی اچانک الماری کا دروازہ کھل گیا تم اس حال میں کیوں ہوپیاری پری سوہانے بچے سے پوچھامجھے ایک دیو نے قید کیا ہوا ہے پیارے بچو اور جب تک کوئی بچہ یہ منتر نہ پڑھ لے تب تک میں آزاد نہیں ہوسکتی 10سال سے میں قید ہوں پری نے دکھ بھرے لہجے میں کہا پر ی نے ان کو ایک منتر دیا جو کہ نعمان نے پڑھا وہ منتر یہ تھا ”کوروتی ممرو وستی ورتی ممری“یہ منتر پڑھنے کے بعد پری آزاد ہوگئی اس نے سب بچوں کو شکریہ ادا کرنے کیلئے تحفے دیئے اور اپنے ساتھ لے گئی وہاں بچوں نے بہت مزہ کیا اس کے بعد پری نے بچوں کو ان کے گھر پہنچا دیاسب گھر والے بہت رو رہے تھے بچوں نے ان سے جھوٹ بولا کہ ہماری گاڑی خراب ہوگئی تھی ہم گاڑی کے اندر ہی بیٹھے رہے یہ کہنے کے بعد عثمان نے سب کو آنکھ ماری لیکن ریشم زیادہ دیر تک چپ نہ رہ سکی سوہا اور نعمان اپنے گھر چلے گئے لیکن ان کاکہنا تھا کہ ان کو گل پری کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا وہ اس دن کو کبھی نہیں بھولیں گے یہ کہتے ساتھ تمام بچے کھکھلا کر ہنس دیے اور ہنسی خوشی رہنے لگے اس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیں مشکل حالات میں گھبرانا نہیں چاہیے اور پیارے بچوں کبھی جھوٹ مت بولنا۔
#Adventure #Urwa Saeed # welcome to my house #holidays #ghost bungalow



















