کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا، اداکارہ ہانیہ عامر اور دیگر فنکاروں سے متعلق دلچسپ تبصرے کیے ۔اپنی فیلڈ کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک اسٹار اورشوبز فنکاروں کے بارے میں کتناجانتے ہیں اوران کی کیا رائے ہےشوبز فنکاروں اور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک اسٹارکے بارے میں۔پی ایس ایل آفیشل یوٹیوب اکاﺅنٹ پر اس حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارز اور شوبز اسٹارز کی تصاویرقومی کرکٹرز کو دکھائی گئیں اورکھلاڑیوں سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ان کو جانتے ہیں؟ ہمارے معصوم کرکٹرز نے ان تصاویر کو دیکھ کرنہایت دلچسپ تبصرے کیے۔ جب کرکٹ اسٹارز کو ویڈیو کے آغاز میںوائرل ہونے والی ایک آنٹی کی تصویر دکھائی گئی تو کسی نے مریم نوازتو کسی نے انہیں فردوس عاشق اعوان کہا لیکن کوئی بھی ان وائرل خاتون کو پہچان نہیں پایا۔جب ٹک ٹاک اسٹار جنت مرز کی تصویر کرکٹرز کو دکھائی گئی توفوراً حسن علی پہچان گئے اور کہا کہ یہ جنت مرزا ٹک ٹاک سٹار ہیں جس پر حسن علی طرف دیکھتے ہوئے شاداب خان نے کہا ہاں تجھے توپتہ ہوگا ٹک ٹاکر۔جنت مرزا کوفخرزمان، شاہین آفریدی، سرفراز احمد اور وہاب ریاض نہیں پہچان پائے۔ جب ہانیہ عامر کی تصویر کرکٹرز کو دکھائی گئی تواداکارہ کو تقریباً تمام کرکٹرزپہچان گئے اور کہا ان کو کون نہیں جانتا۔ وکٹ کیپربیٹسمین سرفراز نے بتایا کہہانیہ نے بہت زبردست اداکاری ڈراماسیریل ”عشقیہ“ میں کی ہے۔ تاہم فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ یہ ماہرہ خان ہیں جبکہ لیفٹ آرم بیٹسمین فخر زمان نے کہا یہ ماہرہ خان کی چھوٹی بہن ہیں۔
#Janat Mirza #Haniya Aamir #TikTok Stars #national cricket team #showbiz artists #PSL #Maryam Nawaz #Firdous Ashiq Awan #Shaheen Shah Afridi #Mahira Khan #Hassan Ali #Shadab Khan



















