لاہور:مداح نے شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے گھر آکر خوف میں مبتلا کردیا۔ اکثر اپنی انسٹا اسٹوریز میں اپنے گھر کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے والی اور انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی سابقہ اداکارہ اپنے ہی مداح سے ڈر گئیں۔نور بخاری نے اس حوالے سے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میںاُن کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعے کاذکر اُنہوں نے کیا۔سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’میری ایک مداح گزشتہ روز میرے گھر آگئیں اور مداح نے مجھ سے کہا کہ وہ انسٹاگرام فالو مجھے کرتی ہیں۔نوربخاری نے کہا کہ ’ مداح نے میری انسٹا اسٹوریز دیکھ کر میرا گھر تلاش کیا اور مجھ سے ملنے پہنچ گئیں۔‘نوربخاری نے کہا کہ ’یوں اچانک میں اپنی مداح کے میرے گھر آجانے سے بہت ڈر گئی۔‘سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’ براہِ کرم یوں اچانک میرے گھر آکر مجھے مت ڈرائیں میں اپنے تمام مداحوں کا احترام کرتی ہوں۔‘نوربخاری نے مزید کہا کہ ’آپ کو اسٹاکر بنا سکتا ہے یوں اچانک کسی کے گھر آجانا ۔
#Noor Bukhari #showbiz #former actress #fans #Instagram #Pakistan



















