جوبائیڈن کی اسرائیل کی حمایت‘ہم مزید خاموش نہیں رہ سکتے‘اردوان

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کرکے فلسطینیوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ لئے ہیں۔ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکی صدر جو بائیڈن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کرکے فلسطینیوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ لئے ہیں ، جو بائیڈن اپنے خونی ہاتھوں سے تاریخ رقم کررہے ہیں۔ اور ہم مزید خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔