زمبابوے:مردوں کی اکثریت ایک شادی اور چند بچوں سے عام طور پر مہنگائی کے اس دور میں پریشان نظر آتی ہے،ان تمام افراد کی سوچ کی نفیزمبابوے کے16بیویاں اور 151 بچے رکھنے والے شہری نے کر دی ،غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق زمبابوبے سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ فوجی66 سالہ مسہیک نیندورو نے دعوی کیا ہے کہ ان کی کل وقتی ملازمت اپنی 16 بیویوں کا خیال کرنا ہے 151 بچوں اور 16 بیویوں کے باوجود کوئی نوکری نہیں کرتا مسہیک نیندورونے کہا کہ 17 ویں شادی کے لیے اتنی بیویاں رکھنے کے باوجود تیار ہیں۔ اس وقت تک رکنے کا ارادہ نہیں رکھتے جب تک انھیں موت نہیں آجاتییہ ازدواجی منصوبہ 1983میں شروع کیا تھا۔66سالہ ریٹائرڈفوجی نے کہا کہ اگر وہ کرسکے تو وہ 100 شادیاں کرتے تاکہ ان کے بچوں کی تعداد 1000 تک ہو جاتی انہیں اپنے متعدد ازواجی تجربات پر فخر ہے،چھوٹی عمر کی بیویوں سے ویسا برتاو¿ نہیں کرتے جیسا بڑی عمر کی بیویوں کے ساتھ رکھتے ہیں۔ وہ اپنی ہر بیوی کے ساتھ اس کی عمر کے مطابق برتاو¿ کرتے ہیں ۔ریٹائرڈ فوجی نے کہا کہ وہ معاشی ذمہ داریوں کا بوجھ اتنا بڑا کنبہ ہونے کے باوجودمحسوس نہیں کرتا۔اپنے بڑے سے کنبے سے اس کے برعکس فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مسہیک نیندورنے کہا وہ گفٹ اور پیسے وصولاپنے بچوں سمیت سوتیلے بچوں سے بھی کرتے ہیں۔وہ صرف وہی کھانا کھاتے ہیں جو مزیدار ہو ان کی ہر بیوی روزانہ ان کے لیے کھانا پکاتی ہے ۔ریٹائرڈفوجی نے وہ جب بھی ان کا کھانا واپس کریں گے تو وہ ناراض نہیں ہوں گی شادی پر اپنی تمام بیویوں سے وعدہ لے لیا تھا ۔
16 بیویاں‘151 بچوں کا باپ 17ویں شادی کا خواہشمند



















