شہریار منور کے کپڑوں پر مداحوں کی سخت تنقید

کراچی: شہریار منور فلموں اور ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہردکھانے والے اداکارجن کا ڈریسنگ سینسمداحوں کو بالکل پسند نہیں آیا،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ناراضی کا سامنا شہریارمنور کو کرنا پڑا۔حال ہی میں اداکارہ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے جس میںشہریارمنور نے گرے رنگ کا کرتا اور سفید پاجامہ پہنا۔پروگرام کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداح کچھ خوش نہیں دکھائی دیے اور شہریارمنور پر طنز کے تیر برسا دیئے۔طہورا نامی صارف نے اداکار کے پاجامے کو لڑکیوں والا پاجامہ قرار دے دیا۔ایک صارف نے لکھا کہ کپڑے نہیں ہیں اس کے پاس، ایسا کیا ہوگیا اس کے ساتھ۔ مدیحہ نامی صارف نے کہا کہشہریاری منور نے جلدی میں بہن کا ٹراو¿زر اور ابو کا کرتا پہن لیا ہے جب کہ ایک صارف نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مرد پر ہمیشہ مردوں والا لباس اچھا لگتا ہے۔ایک صارف نے تو شہریارمنور پر ساتھی اداکارہ مایا علی کے کپڑے پہننے کا شبہ ظاہر کردیا۔