ممبئی:گلوبل سٹیزن فنڈ ریزنگ کنسرٹ میں بالی ووڈ اداکارامیتابھ بچن نے بھارت میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے لیے مدد کی اپیل کی۔بگ بی نے گلوبل سٹیزن فنڈ ریزنگ کنسرٹ میں شرکت کی جس میں ہالی ووڈ کے دیگر بڑے ستارے بھی شامل تھے۔کنسرٹ میںبگ بی نے بھارت کے لیے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وقتمیرا ملک کورونا کی ہلاکت خیز لہر سے لڑ رہا ہے۔ دنیا سے اپیل کرتا ہوں کہ اس تناظرمیں بھارت کی مدد کی جائے، آپ اپنی اپنی حکومتوں سے فنڈزکی بات کریں اورفارماسوٹیکل کمپنیوں سے رابطہ کریں۔امیتابھ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جن کوآپ کی ضرورت ہے ہاتھوں کو ان کے لیے کھلا رکھیں ، ہرکوشش اہمیت رکھتی ہے، جیسا کہ مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ آپ آہستہ آہستہ دنیا کوہلاسکتے ہیں۔
امیتابھ بچن کی دنیا سے بھارت کے لیے مدد کی اپیل



















