مادھوری ڈکشٹ کاکام سے بریک لینے کا فیصلہ

ممبئی:مادھوری ڈکشٹ نے کام سے بریک لینے کا فیصلہ کرلیا‘انڈین فلم انڈسٹری پرراج کرنے والی سینئراداکارہ نے گزشتہ روز کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین کی دوسری خوراک لی تھی جس کے بعد اب مادھوری نے ایک ڈانس شو میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق اداکارہ ڈانس شو کی کچھ اقساط میں شریک نہیں ہوں گی کیونکہمادھوری چاہتی ہیں کہ ویکسین لینے کے بعد انکی قوت مدافعت مضبوط ہوجائے۔ان کی غیرموجودگی میں اداکار سونو سود شو میں شرکت کریں گے۔