چاند پرپہلے انسانی مشن اپالو 11 کے خلاباز مائیکل کولنزچل بسے

واشنگٹن:چاند پر چلنے والے پہلے انسانی مشن اپالو 11 میں کے عملے میں شامل رکن ، خلاباز مائیکل کولنز انتقال کر گئے۔کولنز کینسر کی بیماری میں مبتلاءتھے ان کی عمر 90 سال تھی۔ 1969 میںنیل آرمسٹرونگ اور ایلڈرمین کی چہل قدمی کے وقت کولن قمری مدار میں تھے ،مشن جانیوالے خلابازوں میں سے زندہ رہنے والے ایلڈرن اپنے ساتھی کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی خواہش کے مطابق کارنامے کاجشن مناناچاہیے۔