بھارت میں کورونا سے تباہی بہت تکلیف دہ ہے‘ عدنان صدیقی

کراچی: ممتاز پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں ہندوستانیوں کو اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں۔معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت میں کورونا سے ہونے والی تباہی کے بارے میں ٹویٹ کیا۔اداکار کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا سے ہونے والی تباہی بہت تکلیف دہ ہے۔ رمضان کے اس مقدس مہینے کے دوران ہندوستانیوں کو اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں۔اداکار نے کہا کہ خدا اس مشکل وقت میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کرے۔ اداکار نے 'پاکستان اسٹینڈ ود انڈیا' ہیش ٹیگ کا استعمال بھی کیا۔