بطور آرٹسٹ میراکوئی گھر ہے نہ ہی ٹھکانہ‘صباقمر

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ بطور آرٹسٹ ان کا کوئی گھر نہیں ہے۔ صبا قمر نے اپنی تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں۔ جس میں وہ پاکستان دوست ملک ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔ تصویروں میں اداکارہ مغربی انداز میں ملبوس ہیں جبکہ وہ ہمیشہ کی طرح خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ صبا قمرنے لکھاکہ "میں ایک ایسی فنکار ہوں جس کے پاس نہ تو کوئی گھر ہے اور نہ ہی کوئی ٹھکانہ ہے ،" کیپشن میں لکھا گیا تھا۔ "مجھے ابھی چلنا ہے اور چلتے جانا ہے۔"