اسلام آباد:ملک بھر میں سوشل میڈیاسروس بحال ہونے شروع ہوگئیںقبل ازیں ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر چار گھنٹے تک پابندی عائد کردی گئی تھی۔میڈیا کے مطابق ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو صبح 11 بجے سے 3 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاتھا ، جس کے تحت ٹویٹر ، فیس بک ، یوٹیوب ، ٹیلیگرام اور واٹس ایپ کو بند کردیا گیا تھا۔وزارت داخلہ نے ملک میں سوشل میڈیا کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں صبح 11 بجے سے صبح 3 بجے تک سوشل میڈیا پر پابندی عائد ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق ، پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز بند کردی ہیں۔ بند کی گئی ایپس میں واٹس ایپ ، ٹویٹر ، فیس بک ، یوٹیوب اور ٹیلیگرام شامل ہیں۔ادھر ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی فیس بک ، واٹس ایپ اور ٹویٹر کی خدمات بند کردی گئی ہیں ، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی ان سائٹوں تک رسائی کو بند کردیا ہے۔
ملک بھر میں سوشل میڈیاسروس بحال ہونے شروع



















