باہمت شخص سامنے آکر ۔۔‘نیلم منیردل کی بات زبان پر لے آئیں

کراچی:پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیر کا کہنا ہے کہ آج تک کسی نے ان کے سامنے آکر پرپوزنہیں کیا اور وہ چاہتی ہیں کہ ایک بہادر شخص آگے آکر پرپوز کرے۔اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ ایک ویب انٹرویو کے دوران ، میزبان نے اس سے پوچھا کہ کوئی پرپوزکرتے تووہ کس طرح ہینڈل کرتی ہےں۔جواب میں نیلم منیر نے کہا کہ جب کوئی مجھے پروپوز کرتا ہے تو میں مسکرا دیتی ہوں کیونکہ مجھے شرم آتی ہے۔انہوں نے کہا ، "ویسے بھی کسی میں ہمت نہیں تھی کہ وہ مجھے پروپوز کرے اور میں چاہتی ہوں کہ کوئی آگے آئے اور اس طرح کی ہمت سے مجھ سے پروپوز کرے۔"نیلم منیر نے کہا کہ انھیں ہمیشہ میسج کے ذریعے یا کسی دوست کو بتانے کے ذریعے چپکے چپکے سے پروپوز کیا گیا ، یا کسی نے اپنی والدہ کوآگے کردیا لیکن آج تک کسی نے براہ راست پروپوز نہیں کی۔