ایران پر بڑے حملے کی تیاریاں،امریکہ کا25 ہزار ڈرون ،اینٹی ڈرون سسٹم نصب کرنے کا اعلان
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ایران پر بڑے حملے کاخطرہ،امریکی فوج کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔
امریکی خبر رساں ویب سائٹ ایگزیوس نے کہاپینٹاگون نے امریکی فوج کو ایران کےخلاف ممکنہ کارروائیوں کےلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی،تیاریوں میں خطے میں اضافی فوجی اثاثوں کی تعیناتی بھی شامل ہے،فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع ہوئیں تو بڑے پیمانے پر فضائی حملے ممکن ہیں، ممکنہ اہداف میں ایرانی جوہری تنصیبات، توانائی مراکز اور اہم بنیادی ڈھانچہ شامل ہوسکتا ہے۔
دریں اثنا امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنی افواج کے تحفظ کےلئے 25 ہزار سے زائد ڈرون ،اینٹی ڈرون سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کردیا،محکمہ جنگ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کو 78 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کا جدید فوجی نظام فراہم کردیا ،جدید بغیر پائلٹ فضائی اور بحری نظام شامل ہیں،24 ہزار سے زائد اینٹی ڈرون سسٹم ،1300 سے زیادہ حملہ آور ڈرون امریکی افواج کو پہنچا دئیے گئے ،منصوبے کے تحت 100 سے زائد بغیر پائلٹ بحری ،زیر آب گاڑیاں بھی امریکی افواج کے حوالے کی گئیں،جدید ہتھیاروں کی فراہمی کا مقصد مشرق وسطیٰ میں تعینات فوجیوں کو ڈرون حملوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

















