ٹرمپ نے ایران کو ہتھیار فروخت کرنےوالے ممالک پر ٹیرف لگا دیا

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ہتھیار فروخت کرنے والے ممالک پر ٹیرف عائد کردیا۔

سوشل میڈیا پیغام میں ٹرمپ نے کہا50 فیصد ٹیرف فوری عائد ہوگا،امریکہ ایران کےساتھ ملکر کام کرےگا، تہران میں رجیم چینج کا مقصد حاصل کرلیا،مزید یورینیم کی افزودگی نہیں ہوگی،زمین میں دفن افزودہ یورینیم کو ایران کےساتھ مل کر نکالیں گے۔

امریکی صدر نے کہا افزودہ مواد کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی ہورہی تھی اب بھی ہوتی ہے، ایران پر پابندیوں ،ٹیرف میں نرمی کریں گے، 15 نکات میں سے زیادہ تر پر پہلے اتفاق ہوچکا ۔