روس کا یکم اپریل سے دنیا کو پٹرول کی فراہمی بند کرنے کا اعلان
ماسکو:(مشرق نیوز)تیل بحران بڑھنے کاخطرہ، روس نے یکم اپریل سے دنیا کو پٹرول کی فراہمی مکمل بند کرنے کااعلان کردیا،پابندی ابتدائی طور پر 31 جولائی تک نافذ رہنے کی توقع ہے، فیصلے کا اثر روسی ریفائنڈ پٹرول پر انحصارکرنےوالے چین، ترکی، برازیل اور افریقہ کے کئی ممالک پر ہوسکتاہے۔
روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا فیصلہ گھریلو صارفین کے مفادات کے تحفظ کےلئے کیا گیا ،ملک میں کھیتی کے موسم اور ریفائنریز کی طے شدہ دیکھ بھال کے دوران پٹرول کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔

















